مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع جنرل عزیز نصیر زادہ نے ایرانی وزارت دفاع کی زیرنگرانی تیار شدہ سیٹلائٹ پایا سے موصول ابتدائی تصاویر مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے خلائی شعبے میں قابل رشک ترقی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ پایا ایک وزنی سیٹلائٹ ہے جو اس نوعیت کا پہلا سیٹلائٹ ہے۔
وزارت دفاع اور وزارت مواصلات کے درمیان اس حوالے قریبی تعاون جاری ہے۔ باہمی تعاون کی وجہ سے خلائی شعبے میں قابل ذکر کامیابیاں ملی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ جب ایران کے اوپر سے گزر رہا تھا اس وقت براہ راست مناظر کو مشاہدہ کیا۔ یہ لمحہ افتخار آمیز تھا کیونکہ قومی خلائی ادارہ اس پیچیدہ مرحلے کو طے کرنے میں کامیاب ہوچکا تھا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ خلائی شعبے کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ اس شعبے میں نئے کھلاڑی داخل ہوگئے ہیں۔ اسلامی جمہوری ایران کو بھی اپنا وجود ظاہر کرنا ہوگا کیونکہ ایران اس شعبے میں کافی ترقی یافتہ ہوچکا ہے۔
آپ کا تبصرہ